(سعید احمد)یورپی سیفٹی ایجنسی بورڈ پی آئی اے کے مستقبل کا فیصلہ مئی 2024 میں کرے گا، یورپ اور برطانیہ میں پاکستانی اور پی آئی اے کے طیاروں پر پابندی عائد ہے۔
تفصیلات کے مطابق یورپی سیفٹی ایجنسی ایاسا کی ٹیم نے سی اے اے اور پی آئی اے کے آڈٹ کے دوران مشاہدات سمیت مختلف آپریٹرز سے کیے گئے سوالات کے جواب سی اے اے سے طلب کر لیے ہیں۔
ایاسانے پی آئی اے سے بھی اپنے مشاہدات سے متعلق انجینئرنگ،فلائٹ سروسز ،فلائٹ آپریشنز سے متعلق دستاویز بھی طلب کئے ہیں۔ ایاسا اپنی حتمی رپورٹ مئی میں ہونیوالے ایاسا کے سیفٹی بورڈ میں پیش کرے گی۔ یورپی سیفٹی ایجنسی پی آئی اے اور سول ایوی ایشن کی آڈٹ رپورٹ کو سیفٹی بورڈ کے ایجنڈے میں شامل کرے گی۔
یہ بھی پڑھیں:اداکارہ سجل علی کا مداحوں کیلئے دینی پیغام
مئی میں یورپی سیفٹی ایجنسی سیفٹی ریونیو بورڈ کے اجلاس میں پی آئی اے کے مستقبل کا فیصلہ کیا جائے گا۔ یورپی سیفٹی ایجنسی نے گزشتہ ماہ سول ایوی ایشن اتھارٹی اور پی آئی اے کاآڈٹ کیا تھا۔