(شعیب مختار) آئندہ عام انتخابات کیلئے قومی و صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا پہلا روز آج مکمل ہوگیا۔
امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا یہ عمل 30 دسمبر تک جاری رہے گا جبکہ کاغذات نامزدگی مسترد یا منظور ہونے کیخلاف الیکشن کمیشن میں اپیلیں 3 جنوری تک دائر کی جا سکیں گی۔
تفصیلات کے مطابق سندھ میں قومی اسمبلی کی 61 اور صوبائی اسمبلی کی 130 نشستوں پر دائرہ کردہ درخواستوں پر 10 جنوری کو الیکشن ٹریبونل سماعت کرے گا جبکہ سندھ ہائیکورٹ کے 6 جج صاحبان کاغذات نامزدگی پر دائر کردہ اپیلوں کی سماعت کریں گے۔
یہ بھی پڑھیے: بلوچستان کے حلقہ پی بی 4 کی نشست پر باپ بیٹا آمنے سامنے
الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے امیدواروں کی حتمی فہرست 11 جنوری کو جاری کی جائے گی اور 13 جنوری کو ان امیدواروں کو انتخابی نشان الاٹ کیے جائیں گے۔
خیال رہے کہ کراچی میں قومی اسمبلی کی 22 اور صوبائی اسمبلی کی 47 نشستوں پر پندرہ سو سے زائد امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں۔