مکہ مکرمہ اور دیگر مقدس مقامات کے اندر سکوٹر اور سائیکل چلانے کی اجازت

Dec 25, 2023 | 22:28:PM
مکہ مکرمہ اور دیگر مقدس مقامات کے اندر سکوٹر اور سائیکل چلانے کی اجازت
کیپشن: فوٹو العربیہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) سعودی عرب میں رائل کمیشن برائے مکہ مکرمہ و مقدس مقامات نے نقل و حمل کے ذرائع کو فروغ دینے کیلئے نیا اقدام کیا ہے۔

بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق اس اقدام میں سکوٹر اور سائیکلوں سمیت ہلکے ذرائع نقل و حمل کے استعمال کو بڑھانے اور اس حوالے سے لوگوں کو آگاہی دینے کی کوشش کی جائے گی۔

رائل کمیشن نے مکہ مکرمہ اور دیگر مقدس مقامات پر محفوظ طریقوں سے سکوٹر اور سائیکل چلانے کی اجازت دی ہے، مقدس شہر مکہ اور مقدس مقامات میں ٹرانسپورٹ کے جنرل سینٹر نے مکہ شہر اور مقدس مقامات کے متعلقہ حکام کے کامیاب شراکت داروں کے ساتھ ملکر یہ قدم اٹھایا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: المیہ غزہ، سعودی عطیات کی رقم 158 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

مقدس دارالحکومت کی میونسپلٹی، جنرل اتھارٹی برائے ٹرانسپورٹ، ام القراء یونیورسٹی اور کدانہ ڈویلپمنٹ اینڈ ڈویلپمنٹ کمپنی بھی اس اقدام میں شراکت دار ہیں۔ پیدل چلنے والوں کے راستوں، محلوں، پارکنگ کے مقامات، مشعر عرفات اور ام القراء یونیورسٹی میں سائیکل اور سکوٹر چلانے کی اجازت ہوگی۔