بلاول بھٹو نے پنجاب کے حوالے سے مکمل اختیار یوسف رضا گیلانی کو دیدیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پنجاب میں انتخابی الائنس او رسیٹ ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے مکمل اختیار یوسف رضا گیلانی کو دیدیا۔
تفصیلات کے مطابق عام انتخابات کیلئے جوڑ توڑ کا سلسلہ جاری ہے، جمعیت علمااسلام ف صوبہ پنجاب کے وفد نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کیساتھ گیلانی ہاؤس میں بڑی بیٹھک کی۔صوبائی ترجمان جے یو آئی نے کہاکہ وفد کی قیادت جمعیت علمااسلام ف صوبہ پنجاب کے جنرل سیکرٹری حافظ نصیر احمد احرار نے کی،دوران ملاقات صوبہ پنجاب میں انتخابی الائنس اور سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ترجمان حافظ غضنفر عزیزنے کہاکہ ملاقات میں چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری سے بھی رابطہ کیا،بلاول بھٹو زرداری نے پنجاب کے حوالے سے مکمل اختیار یوسف رضا گیلانی کو دیدیا۔
صوبائی ترجمان جے یو آئی نے کہاکہ رابطے جاری رکھنے اور مزید جماعتوں سے روابط پر اتفاق ہوا،وفد میں سید محمد زکریا شاہ،راؤ عبدالقیوم ،جنرل نور خان ہانس ایڈووکیٹ اور خواجہ مدثر محمود تونسوی شامل تھے۔
یہ بھی پڑھیں: عام انتخابات؛ ایک ہی نشست پر باپ اور بیٹا مدمقابل آ گئے