بابائے قوم کو افواج پاکستان کا خراج عقیدت

افواج پاکستان قائداعظم کے وژن اور بے مثال قیادت کو خراج تحسین پیش کرتی ہیں، آئی ایس پی آر

Dec 25, 2024 | 10:24:AM
بابائے قوم کو افواج پاکستان کا خراج عقیدت
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناحؒ کا آج 148 واں یوم پیدائش ملک بھر میں عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے،چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس کی جانب سے بھی بابائے قوم کو خراج عقیدت پیش کیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق افواج پاکستان قائداعظم کے وژن اور بے مثال قیادت کو خراج تحسین پیش کرتی ہیں، بانی پاکستان کی انتھک جدوجہد نے ہمارے عوام کو متحد کیا، قائداعظم محمد علی جناح نے خودمختار اور آزاد پاکستان کی بنیاد رکھی۔

یہ بھی پڑھیں: قائداعظم کا148واں یوم پیدائش،مزار قائد پر گارڈز تبدیلی کی پروقار تقریب

آئی ایس پی آر کے مطابق قائداعظم کے اتحاد، ایمان اور نظم و ضبط کے اصولوں کے لیے غیر متزلزل وابستگی کا اعادہ کرتے ہیں۔