لکڑی کا500 سال پرانا نایاب جوتا دریافت

Dec 25, 2024 | 10:37:AM

(ویب ڈیسک)نیدرلینڈز کے شہر الکمار میں زیرِ زمین کچرے کے کنٹینر کی تعمیر کے دوران 500 سال قدیم لکڑی کا جوتا دریافت ہواہے۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق نیدرلینڈز اپنے لکڑی سے تیار کردہ جوتوں کے لیے دنیا بھر میں شہرت رکھتا ہے،حال ہی میں نیدرلینڈز کے دارالحکومت ایمسٹرڈیم سے 30 کلو میٹر دور واقع شہر الکمار میں تعمیراتی کام کے دوران لکڑی کا قدیم جوتا دریافت ہوا ہے۔

ماہرِ آثار قدیمہ سلکے لانگ کے مطابق یہ خاص جوتا شہری علاقے میں زیرِ زمین تعمیراتی کام کے دوران ملا، جو ان کسانوں کی یاد دلاتا ہے جو اپنے کام کے دوران لکڑی کے جوتے استعمال کیا کرتے تھے لیکن ہمیں یہ جوتا ایک شہری علاقے سے ملا ہے جو ظاہر کرتا ہے کہ اُس زمانے میں اِس قسم کے جوتے روزمرہ کے استعمال میں تھے۔

یہ بھی پڑھیں:اسرائیل کا کمال عدوان ہسپتال پر حملہ، 29 فلسطینی شہید

اس جوتے کا سائز 36 ہے جسے 15ویں صدی کے آخر اور 16ویں صدی کے اوائل میں بنایا گیا تھا۔

مزیدخبریں