کے الیکٹرک کوایک کروڑ 93 لاکھ روپے ہرجانہ ادا کرنے کاحکم

2017 ء میں بارشوں میں کرنٹ لگنے سے کمسن بچہ اذان جان کی بازی ہار گیا تھا

Dec 25, 2024 | 11:37:AM

(24نیوز)کرنٹ سے بچے کی موت پرعدالت نے کے الیکٹرک کو ایک کروڑ 93 لاکھ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دے دیا۔

کراچی کی مقامی عدالت نے 7 سال قبل کرنٹ لگنے سے بچے کی موت کے کیس میں کے الیکٹرک کو حکم دیا ہے کہ لواحقین کو ایک کروڑ 93 لاکھ روپے ہرجانہ ادا کرے۔

کراچی کی مقامی عدالت میں کے الیکٹرک کے خلاف مقدمے کی سماعت ہوئی،سینئرسول جج عنبرین جمال نے کے الیکٹرک حکام کے خلاف ڈگری جاری کرتے ہوئے کے الیکٹرک کو لواحقین کوایک کروڑ 93 لاکھ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دے دیا۔

یہ بھی پڑھیں:کراچی: سردی بڑھتے ہی بجلی کیساتھ گیس بھی غائب، عوام کا جینا محال ہوگیا

درخواست گزار کے وکیل کے مطابق2017 ء میں بارشوں میں کرنٹ لگنے سے کمسن بچہ اذان جان کی بازی ہار گیا تھا۔

مزیدخبریں