موزمبیق میں متنازع انتخابات کے بعد پُرتشدد واقعات، 21 ہلاک ،درجنوں زخمی 

سنگین تشدد کی 236 کارروائیاں رپورٹ ہوئیں،حفاظتی اقدامات سخت، حساس مقامات پر فوج تعینات

Dec 25, 2024 | 12:06:PM
موزمبیق میں متنازع انتخابات کے بعد پُرتشدد واقعات، 21 ہلاک ،درجنوں زخمی 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)افریقی ملک موزمبیق میں متنازع انتخابات کے بعد پُرتشدد واقعات میں 21 افراد ہلاک اوردرجنوں زخمی ہوگئے۔

 موزمبیق  کے وزیر داخلہ پاسکول رونڈا کے مطابق سنگین تشدد کی 236 کارروائیاں رپورٹ ہوئیں جن میں 13 پولیس افسران سمیت کم از کم 25 افراد زخمی ہوئے،موزمبیق کی اعلیٰ عدالت کی جانب سے متنازع انتخابات میں حکمران جماعت فریلیمو کی جیت کی تصدیق کے بعد سے شروع ہونے والی بدامنی میں کم از کم 21 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جن میں کم از کم 2 پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔

آئینی کونسل کی جانب سے فریلیمو کی جیت کی تصدیق کے بعد سے احتجاجی مظاہرے  شروع ہوئے،مظاہرین اور اپوزیشن جماعتوں کا کہنا ہے کہ 9 اکتوبر کو ہونے والے ووٹ دھاندلی زدہ تھے۔

یہ بھی پڑھیں:2025کیلئےبابا وانگا کی پیشگوئیاں؛ عالمی جنگ، خلائی مخلوق سے ملاقات، اور طبی انقلاب کا امکان

وزیرداخلہ نے سرکاری نشریاتی ادارے کو بتایاہے کہ اب تک 78 افراد کو گرفتار کیاجاچکا ہے اور ملک بھر میں حفاظتی اقدامات سخت کر دیئے گئے ہیں،اہم اور حساس مقامات پر مسلح افواج کی موجودگی میں اضافہ کیا جائے گا۔