نائب وزیراعظم اسحاق ڈارکی داتادربارآمد،فاتحہ خوانی کی

سیکرٹری اوقاف نے احاطہ دربارمیں خود کار چھتریوں کی تنصیب کیلئے 65 کروڑ کی منظوری پرشکریہ اداکیا

Dec 25, 2024 | 13:14:PM
نائب وزیراعظم اسحاق ڈارکی داتادربارآمد،فاتحہ خوانی کی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہدسپرا)نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے داتادربارآکر سیدعلی ہجویریؒ کے مزارپرحاضری دی اورفاتحہ خوانی کی،سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر طاہر رضابخاری نےان کا استقبال کیااورمزار کے ترقیاتی کاموں سے آگاہ کیا۔

سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر طاہر رضابخاری نےاحاطہ دربارمیں خود کار چھتریوں کی تنصیب کے لیے 65 کروڑ کی منظوری پر نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کاشکریہ اداکیا۔

ڈپٹی وزیر اعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈارجب داتا دربار پہنچے توسیکرٹری اوقاف ڈاکٹر طاہر رضابخاری نےان کااستقبال کیا،ڈپٹی وزیراعظم نے اس موقع پرمزار شریف پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی و دُعا کی۔

یہ بھی پڑھیں:کابینہ ڈویژن کا ہیلی کاپٹر پارا چنار میں امدادی سرگرمیوں کیلئےمختص

سیکرٹری اوقاف نے مزار پر جاری ترقیاتی امور سے انہیں آ گاہ کرنے کے ساتھ ساتھ دربار شریف کے صحن میں خود کار چھتریوں کی تنصیب کے لیے 650 ملین کی منظوری پران کاشکریہ ادا کیا۔