عالمی شہرت یافتہ قوال استاد شیر علی خان انتقال کر گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) عالمی شہرت یافتہ قوال کلاسیکل گائیکی کے بے تاج بادشاہ استاد شیر علی خان انتقال کر گئے۔
استاد شیر علی خان عرصہ دراز سے علیل تھے،عالمی شہرت کے حامل قوال استاد شیر علی خاں انتقال پر دو بھائیوں شیر علی اور مہر علی کی جوڑی ٹوٹ گئی،کلاسیکل گائیکی اور قوالی میں دونوں بھائیوں نے بے مثال شہرت حاصل کی۔
استاد شیر علی نے اپنی قوالی کے ذریعہ دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کیا،استاد شیر علی مہر علی قوال کو انڈیا پرفارمینس کے لئے بلایا جاتا تھا،استاد شیر علی مہر علی کلاسیکی موسیقی کے بے تاج بادشاہ تھے،استاد شیر علی خاں قوال کے بیٹے اعجاز شیر علی بھی بڑے سنگر ہیں۔
مرحوم کی نمازہ جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: یشماگِل کی شادی سے متعلق "پوسٹ" نے مداحوں کو بے چین کردیا