اسلام آباد میں ڈیلیوری بوائے پر مبینہ تشدد، 2 خواتین پولیس اہلکار معطل

Dec 25, 2024 | 18:47:PM
اسلام آباد میں ڈیلیوری بوائے پر مبینہ تشدد، 2 خواتین پولیس اہلکار معطل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز ) اسلام آباد کے علاقے بلیو ایریا میں ڈیلیوری بوائے  کو مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنانے والی خواتین پولیس اہلکاروں کو معطل کردیا گیا۔

آئی جی اسلام آباد نے بلیو ایریا میں رائیڈر پر 2 خواتین پولیس اہلکاروں کے مبینہ تشدد کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس اہلکاروں کو معطل کردیا اور تحقیقات کیلئے 2رکنی کمیٹی بنادی،آئی جی اسلام آباد کے مطابق قصور وار ثابت ہونے پر خواتین اہلکاروں کیخلاف مزید کارروائی ہوگی۔

خواتین پولیس اہلکاروں کے مبینہ تشدد کا نشانہ بننے والے ڈیلیوری رائیڈر کا کہنا ہے کہ خواتین اہلکاورں نے کچھ سامان منگوایا تھا، بلیو ایریا پہنچا تو میرے فون کی چارجنگ ختم ہوگئی، قریبی دکان سے فون چارج کرنے میں کچھ تاخیر ہوگئی،خواتین اہلکاروں نے سب کے سامنے تھپڑ مارے، عینک توڑ دی۔

یہ بھی پڑھیں: چوہنگ، کھانا دیر سے دینے پر بھائی نے بہن کو قتل کر دیا