(عیسیٰ ترین) کوئٹہ میں 18 انچ قطر کی مین گیس سپلائی پائپ لائن ممکنہ تخریب کاری کے باعث پھٹ گئی۔
جس کی وجہ سے آگ بھڑک اٹھی اس حادثے کے باعث بلوچستان کے مختلف علاقے، بشمول کچلاک، زیارت، بوستان، یارو، کربلا، حرمزئی اور پشین میں گیس کی فراہمی متاثر ہو گئی،کوئٹہ شہر کے مختلف علاقے بھی اس سے متاثر ہوئے ہیں جن میں ایئرپورٹ روڈ، نواکلی، جناح ٹاؤن، خائزی، اے ون سٹی اور ہزار گنجی شامل ہیں۔
سوئی سدرن کمپنی کے حکام نے امدادی ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں بھیج دی ہیں اور انتظامیہ صورتحال کا بغور جائزہ لے کر مرمتی کام جلد مکمل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں ڈیلیوری بوائے پر مبینہ تشدد، 2 خواتین پولیس اہلکار معطل