سورینیام کےسابق صدر دسی باؤٹرس 79 سال کی عمر میں انتقال کر گئے

Dec 25, 2024 | 22:14:PM
 سورینیام کےسابق صدر دسی باؤٹرس 79 سال کی عمر میں انتقال کر گئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) سورینیام کے فرار ہونے والے سابق صدر دسی باؤٹرس 79 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔ 

 حکومت نے بدھ کے روز اس کی تصدیق کی،باؤٹرس کے خاندان اور حکومت نے اس بات کی اطلاع دی کہ وہ منگل کے روز انتقال کر گئے  تاہم حکومت نے یہ نہیں بتایا کہ ان کا انتقال کہاں اور کس ملک میں ہوا۔ 

 گزشتہ ہفتے سورینیامی حکام نے ان کے گھر پر چھاپہ مارا تھا جہاں بدھ کی صبح ان کے حامی تعزیت کے لیے جمع ہوئے تھے مگر وہ وہاں نہیں ملے۔

 دسی باؤٹرس  2010 سے 2020 تک سورینیام کے صدر رہے اور کئی دہائیوں تک ملک کی سیاست میں اہم کردار ادا کرتے رہے، باؤٹرس 1980 میں ایک فوجی بغاوت کی قیادت کے ذریعے اقتدار میں آئے  جس کے نتیجے میں سورینیام میں فوجی حکمرانی کا آغاز ہوا، جو 1987 تک جاری رہی.

1987 میں باؤٹرس نے نیشنل ڈیموکریٹک پارٹی (NDP) کی بنیاد رکھی جو ان کی سیاسی زندگی کا ایک اہم حصہ بنی، 2010 کے پارلیمانی انتخابات میں باؤٹرس کے سیاسی اتحاد "مگا کمیبینیشن" نے کامیابی حاصل کی اور وہ 19 جولائی 2010 کو سورینیام کے صدر منتخب ہوئے،انہیں پارلیمنٹ کے 50 ارکان میں سے 36 ووٹ ملے اور 12 اگست 2010 کو وہ سرکاری طور پر صدر بن گئے۔

سال 2019 میں باؤٹرس اور ان کے ساتھیوں کو 1982 میں 15 سیاسی کارکنوں کے قتل میں ملوث قرار دیا گیا تھا  جن میں وکلاء، صحافی، یونین رہنما، فوجی اور یونیورسٹی کے اساتذہ شامل تھے،باؤٹرس کو اس جرم میں 20 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی،باؤٹرس نے دعویٰ کیا تھا کہ مقتولین ایک منصوبہ بند حملے سے جڑے ہوئے تھے،سالوں کی قانونی جنگ کے بعد باؤٹرس کو جنوری میں جیل رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا تھا لیکن وہ مقررہ تاریخ پر جیل نہیں گئے۔

 پارٹی کے اراکین نے صحافیوں کو بتایاکہ سابق صدر کے خاندان کے افراد بدھ کے روز اپنے بیان میں تفصیلات فراہم کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: عالمی شہرت یافتہ قوال استاد شیر علی خان انتقال کر گئے