بابر اعظم نے ایک اور اہم اعزاز اپنے نام کرلیا

Dec 25, 2024 | 22:29:PM
بابر اعظم نے ایک اور اہم اعزاز اپنے نام کرلیا
کیپشن: بابراعظم فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز  بلے باز  اور سابق کپتان بابر اعظم نے ایک اور  اعزاز حاصل کرلیا۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی) نے ون ڈے، ٹی ٹوئنٹی اور ٹیسٹ میں پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری کی ہے۔آئی سی سی کی ون ڈے پلیئرز رینکنگ میں بلے بازوں کی فہرست میں پاکستان کے بابراعظم کی ون ڈے رینکنگ میں 795 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن برقرار ہے۔

یہ مسلسل چوتھی بار ہےکہ بابر اعظم نے سال کا اختتام ون ڈے رینکنگ میں پہلی پوزیشن کے ساتھ کیا ہے۔بابر اعظم سال 2022،2021، 2023  اور 2024   کے اختتام پر  ون ڈے کے ٹاپ بیٹر رہے ہیں۔بابر اعظم پاکستان کے واحد بلے باز ہیں جنہیں یہ اعزاز حاصل ہوا ہے۔

ان سے قبل ویرات کوہلی اور  اے بی ڈیویلیئرز نے بھی مسلسل 4،4 مرتبہ یہ اعزاز حاصل کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:چیمپئینز ٹرافی جیتنے والی ٹیم کو کتنی انعامی رقم ملنے کی توقع ہے؟حیران کن خبر