چیمپئینز ٹرافی جیتنے والی ٹیم کو کتنی انعامی رقم ملنے کی توقع ہے؟حیران کن خبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے اگلے برس پاکستان کی میزبانی میں ہونے والی چیمپئینز ٹرافی کیلئے انعامی رقم کا اعلان نہیں کیا تاہم گزشتہ ایڈیشن میں فاتح ٹیم کو کتنی انعامی رقم ملی تھی۔
اگلے برس فروری اور مارچ میں کھیلی جانے والی چیمپئینز ٹرافی کا شیڈول گزشتہ روز باضابطہ طور پر آئی سی سی نے جاری کیا، جو ہائبرڈ ماڈل کے تحت کھیلی جائے گی۔
ایونٹ ٹورنامنٹ کا آغاز 19 فروری کو کراچی میں ہوگا اور فائنل 9 مارچ کو کھیلا جائے گا، دنیائے کرکٹ کی 8 ٹیموں پر مشتمل اس ٹورنامنٹ میں کُل 15 میچز کھیلے جائیں گے۔پاکستان میں راولپنڈی، لاہور اور کراچی ٹورنامنٹ کے کھیل کی میزبانی کرنے والے 3 مقامات ہوں گے جبکہ ہر وینیو پر 3 گروپ میچز کھیلے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:جنوبی افریقا کیخلاف پہلے ٹیسٹ کیلئے قومی ٹیم کا اعلان ،فاسٹ بولر کی 3سال بعد واپسی
سال 2017 میں انگلینڈ اور ویلز میں ہونے والی آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کیلئے4.5 ملین ڈالر کی انعامی رقم رکھی گئی تھی، جس میں 8 ٹیموں کے ٹورنامنٹ کے فاتح یعنی پاکستان کو 2.2 ملین ڈالرموجودہ(61کروڑ سے زائد) کا چیک دیا گیا تھا جبکہ ٹورنامنٹ کے رنر اپ یعنی بھارت کو 1.1 ملین ڈالر کا چیک تھمایا گیا تھا۔
دیگر 2 سیمی فائنلسٹ ہر ایک کو 450,000 ڈالر ملے تھے، ہر گروپ میں تیسرے نمبر پر آنے والی ٹیموں کو ہر ایک کو 90,000 ڈالر جبکہ ہر گروپ میں آخری نمبر پر آنے والی ٹیموں کو محض 60,000 ڈالر ادا کیے گئے تھے۔سال 2013 میں ہوئی چیمپئینز ٹرافی (جو بھارت نے جیتی تھی) کے مقابلے 2017 میں 500,000 ڈالر کا اضافہ ہوا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:افسوسناک خبر!عالمی شہرت یافتہ قوال بھائیوں کی جوڑی ٹوٹ گئی
تاہم اب توقع کی جارہی ہے یہ انعامی رقم 2017 کے مقابلے دوگنی ہوگی کیونکہ براڈکاسٹرز اور انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو پاک بھارت مقابلے سے بڑی آمدنی متوقع ہے۔
ادھر پاک بھارت بورڈز کے درمیان چیمپئینز ٹرافی کے معاملے کو ہائبرڈ ماڈل کی بحث نے ٹورنامنٹ کی ہائپ مزید بڑھادی ہے۔
واضح رہے کہ ٹورنامنٹ میں پاکستان بطور دفاعی چیمپئین ہوم گراؤنڈ اور کراؤڈ کے سامنے میدان پر اُترے گا۔
یہ بھی پڑھیں: