یو اے ای میں خاتون کے ہاں بیک وقت 5 بچوں کی پیدائش
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)متحدہ عرب امارات (یو اے ای)میں ایک خاتون کے ہاں بیک وقت 5 بچوں کی ولادت ہوئی ہے، ماں اور تمام نوزائیدہ صحت مند ہیں۔
یہ اپنی نوعیت کا انتہائی منفرد کیس ہے جو 45 سے 60 ملین میں سے ایک کے ساتھ ہو سکتا ہے، امارات الیوم کے مطابق ابوظبی کے ’پیور ہیلتھ ‘ گروپ کے زیر انتظام شیخ شخبوط میڈیکل سٹی کے میڈیکل ڈائریکٹر ڈاکٹر عبدالقادر المصعبی بتایاکہ اس طرح کا کیس اگرچہ بہت نازک اور پرخطر ہوتا ہے تاہم ولادت کا عمل خیر وخوبی سے مکمل ہوا اور ماں اور تمام نوزائیدہ خیریت سے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:بابر اعظم نے ایک اور اہم اعزاز اپنے نام کرلیا