(طحہٰ ملک) پیپلز پارٹی کےمرکزی رہنما خورشیدشاہ کا کہنا ہے کہ مرکز میں حکومت سازی کےلیے پیپلز پارٹی نے پی ٹی آئی سےخود رابطہ کیاتھا۔
تفصیلات کے مطابق خورشید شاہ نے سندھ اسمبلی کے احاطے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انتخابی نتائج کےبعد پیپلز پارٹی نےحکومت سازی کےلیے پاکستان تحریک ا نصاف ( پی ٹی آئی) سےرابطہ کیا ۔
خورشید شاہ کا انکشاف کیا کہ پی ٹی آئی نے پیپلز پارٹی کےرابطے پر انکار کردیا، انہوں نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین سینیٹ کےلیےانوار الحق کاکڑ کا فیصلہ نہیں ہوا،ابھی تک یوسف رضا گیلانی چیئرمین سینیٹ کےامیدوار ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:نیپرا نے لیسکو چیف سے اووربلنگ پر وضاحت طلب کرلی