موسم کی خرابی کے باعث 6 پروازیں منسوخ، متعدد تاخیر کا شکار

Feb 25, 2025 | 10:31:AM

(احسن عباسی)موسم کی خرابی اور انتظامی مسائل کے باعث آج 6 پروازیں منسوخ اور متعدد تاخیر  کا شکار ہوئی ہیں۔

فلائٹ شیڈول کے مطابق  کراچی سے  منسوخ ہونیوالی پروازوں میں کراچی سے لاہورسیرین ایئر کی پرواز ای آر 524،522،کراچی سے لاہور ا یئرسیال کی پرواز پی ایف 143، 145 ،کراچی سے اسلام آباد سیرین ا یئر کی پرواز ای آر 502،کراچی سے اسلام آباد فلائی جناح کی پرواز نائن پی 672 منسوخ ہوئیں۔

مزید پڑھیں: مغربی ہواؤں کا ایک اور سلسلہ ملک میں داخل، کئی شہروں میں ابر رحمت برس پڑی

 اسلام آباد ایئر پورٹ سے 11 ملکی اور غیر ملکی پروازیں تاخیر کا شکار ہوئی ہیں،ملتان اور سیالکوٹ ایئر پورٹ سے 2 پروازوں کی آمد اور روانگی میں تاخیر ہوئی جبکہ دیگر شہروں سے بھی متعدد پروازیں تاخیر کو شکار ہوئی ہیں، ایئر پورٹ ذرائع کے مطابق کراچی اور اسلام آباد ایئر پورٹس پر فضا ابر آلود ہے۔

مزیدخبریں