کراچی: گھریلو جھگڑے پر 4 بہنوں نے بلیچ پی لیا

Feb 25, 2025 | 11:04:AM
کراچی: گھریلو جھگڑے پر 4 بہنوں نے بلیچ پی لیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز) کراچی میں گھر میں جھگڑے کے دوران 4 بہنوں نے صفائی کے لیے استعمال ہونے والا بلیچ پی لیا۔

 پولیس کے مطابق اورنگی ٹاؤن سیکٹر 14 کے گھر میں زہریلی چیز  پینے سے 4 خواتین کی حالت غیر ہوگئی جنہیں فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

حکام نے بتایا کہ ہسپتال منتقل کی جانے والی 4 خواتین میں 24 سال کی رباب ، 20 سال کی صبا اور 18 سال کی رفعت کی حالت زیادہ تشویشناک ہے۔

ابتدائی معلومات کے مطابق مبینہ طور پر گھریلو جھگڑے کے سبب بہنوں نے گھر میں صفائی میں استعمال ہونے والا بلیچ پیا تاہم میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد اصل صورتحال واضح ہوسکے گی۔

مزید پڑھیں:کراچی،2 مزدور کام کرتے ہوئےنالے میں گر کرجاں بحق