غیرت کے نام پر بھائی نے بہن اور آشنا کو قتل کر دیا

سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App

(رضوان حیدر)ٹیکسلا کے علاقے تھانہ صدر واہ کی حدود سادات کالونی میں غیرت کے نام پر بھائی نے اپنی بہن اور اس کے آشنا کو گولیوں سے چھلنی کر دیا ۔
رپورٹ کے مطابق مدعیہ فرشتہ بی بی نے تھانہ صدر واہ میں رپورٹ درج کراتے ہوئے کہا کہ میں اور میری بیٹی گلا لی عمر 15 سال گھر میں اکیلی تھی اور اسی دوران میں سودا سلف لینے کے لیے دکان پر گئی ایک نامعلوم نوجوان عمر 24 تا 25 سال میری بیٹی سے ملنے گھر آ گیا، اس موقع پر میرا بیٹا رائٹ گل جب گھر میں داخل ہوا تو دونوں کو دیکھتے ہی فورا غصے میں آ گیا اور اپنی بہن اور اس کے آشنا کو گولیوں سے چھلنی کر دیا۔
پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے ٹیکسلا سول ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:محبت،لالچ یا تحفظ،ماں اچھی یا باپ،فیصلہ آ پ کریں