(وقاص عظیم) آئی ایم ایف سے 1 سے ڈیڑھ ارب ڈالر کلائمیٹ فنانسنگ کے حصول کا پلان،آئی ایم ایف کی تکنیکی ٹیم اور پاکستانی حکام کے درمیان مذاکرات۔ گرین بجٹنگ کی ٹیگنگ، ٹریکنگ اور مانیٹرنگ کے مختلف پہلووں پر تبادلہ خیال ۔
ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کو موسمیاتی تبدیلی کے چیلنج سے نمٹنے کیلئے مسائل و اقدامات پر بریفنگ دی گئی،بریفنگ میں بتایا گیا کہ پاکستان کلائمیٹ چینج سے متاثرہ 10 ممالک میں شامل ہے اور اسے مزید نقصان کا خدشہ ہے۔حکام نے ڈیزاسٹر رسک اسٹریٹجی، فضائی اور آبی آلودگی کی روک تھام پر بریفنگ دی، پاکستانی حکام نے یقین دہانی کروائی کہ سرکاری عمارتوں کی تعمیر میں گرین بلڈنگ کوڈز لاگو کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کو وفاق اور صوبوں کے درمیان قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے روابط پر بھی بریفنگ دی گئی اور نئے منصوبوں میں ماحولیاتی تحفظ کیلئے فنڈز رکھنے کی یقین دہانی بھی کرائی گئی۔
آئی ایم ایف کی تکنیکی ٹیم اور پاکستانی حکام کے درمیان گرین بجٹنگ کی ٹیگنگ، ٹریکنگ اور مانیٹرنگ کے مختلف پہلووں پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔وفد مذاکرات کے بعد موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے اقدامات پر رپورٹ مرتب کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں:اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی ملاقات