اسلام آباد،CDAنیلامی کا پہلاروز،7 پلاٹ15.694 ارب روپے میں فروخت 

Feb 25, 2025 | 21:42:PM
اسلام آباد،CDAنیلامی کا پہلاروز،7 پلاٹ15.694 ارب روپے میں فروخت 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز)کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے کمرشل پلاٹوں کا نیلام عام شروع کر دیا گیا،نیلام عام کے پہلے روز I-8 مرکز کا پلاٹ نمبر B۔1 کو 3.34 ارب میں نیلام کیا گیا.  

رپورٹ کے مطابق سی ڈی اے کی جانب سے نیلامی کے پہلے روز 7 پلاٹ تقریباً 15.694 ارب روپے میں فروخت کئے گئے. پلاٹوں کی نیلامی کا جائزہ خود چیئرمین سی ڈی اے نے لیا ۔نیلام عام کے پہلے روز I-8 مرکز کا پلاٹ نمبر B۔1 کو 3.34 ارب میں نیلام کیا گیا.  G-8 مرکز کے پلاٹ نمبر B۔4 کو 78.99 کروڑ روپے اور پلاٹ نمبر C۔4 کو 69.99 کروڑ روپے میں نیلام کیا گیا. G-9 مرکز کے پلاٹ نمبر 10 کو 1.071 ارب روپے میں نیلام کیا گیا. بلیو ایریا G-8 کمرشل پلاٹ نمبر 11 کو 3.466 ارب روپے میں نیلام کیا گیا۔ جبکہ بلیو ایریا G-8 کمرشل پلاٹ نمبر 12 کو 4.199 ارب اور  F-7 مرکز کے پلاٹ نمبر X۔13 کو 2.12 ارب میں نیلام ہوا. 

چئیرمین سی ڈی محمد علی رندھاوا نے اس موقع پر کہا کہ ہم سب نے ملکر اسلام آباد کو خوبصورت اور جدید شہر بنانا ہے. تمام آمدنی شہر کے کاروباری مراکز اور شہر کی ترقی  پر خرچ کی جائے گی. انہوں نے مزید کہا کہ کمرشل پلاٹوں کے پیمنٹ پلان کو ایک سال سے بڑھا کر دو سال کیا گیا ۔25 ٪ پیمنٹ پر بلڈنگ پلان کی منظوری سمیت 75 % پیمنٹ پر پلاٹس کا قبضہ دیا جائے گا. اسی طرح یکمشت ادائیگی کرنے پر % 10 جبکہ ڈالرز میں پیمنٹ کی ادائیگی پر %5 مزید رعایت دینے کی سہولت فراہم کی گئی ہے.

واضح رہے کہ چار روزہ کمرشل پلاٹوں کا نیلام 28 فروری 2025 تک جناح کنونشن سینٹر میں جاری رہے گا.4 روزہ نیلام عام میں بلیو ایریا، مراکز، انڈسٹریل، اپارٹمنٹس سمیت پارک انکلیو کے کمرشل پلاٹس نیلامی کیلئے پیش کئے جائیں گے. نیلام میں  کلاس تھری شاپنگ سینٹرز سمیت بلیو ایریا پارکنگ پلازے کی دکانیں بھی نیلام کیلئے پیش کی جائے گی .نیلامی کی نگرانی سی ڈی اے ممبر فنانس کی سربراہی میں تشکیل دی گئی نیلامی کمیٹی کررہی ہے.

یہ بھی پڑھیں:اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی ملاقات