اتحادی حکومت کیساتھ چلنا مجبوری، تحریری معاہدے پر عمل نہیں ہو رہا، صدر مملکت

Stay tuned with 24 News HD Android App

(24نیوز) صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ اتحادی حکومت کے ساتھ چلنا مجبوری ہے، مجھے معلوم ہے کہ تحریری معاہدے پر عمل نہیں ہو رہا۔
صدر مملکت آصف علی زرداری سے پاکستان پیپلز پارٹی ( پی پی پی ) کے پارلیمانی وفد کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی ہے اور ذرائع کے مطابق وفد نے صدر مملکت کے سامنے شکایات کا انبار لگا دیا اور کہا کہ انتظامی معاملات میں پارٹی اراکین کو نظر انداز کیا جا رہا ہے جبکہ ترقیاتی فنڈز کی تقسیم میں بھی انہیں ترجیح نہیں دی جا رہی۔
پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے اپنے حلقوں کے مسائل پر بھی تفصیلی روشنی ڈالی اور صدر مملکت سے مداخلت کی درخواست کی،جواب میں آصف علی زرداری نے کہا کہ اتحادی حکومت کے ساتھ چلنا مجبوری ہے اور مجھے معلوم ہے کہ تحریری معاہدے پر عمل نہیں ہو رہا لیکن آئندہ بجٹ تک انتظار کریں، مسائل حل ہو جائیں گے۔
صدر مملکت نے پارلیمانی وفد اور تنظیمی رہنماؤں سے مرحلہ وار ملاقاتیں کیں اور ان کے تحفظات سنے۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ صدر مملکت نے وفد کو یقین دہانی کرائی کہ وہ ان مسائل کو حل کرنے کی کوشش کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں : شہری کی خودسوزی کی کوشش،آئی جی پنجاب نے ڈی ایس پی سیکیورٹی کو معطل کر دیا