جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت کل اڈیالہ جیل میں نہیں ہوگی
عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی روبکار پر حاضری لگے گی

Stay tuned with 24 News HD Android App

(24نیوز) بانی چیئرمین پی ٹی آئی سمیت ملزمان خلاف جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت کل اڈیالہ جیل میں نہیں ہوگی، 26 نومبر احتجاج کے دوران گرفتا 1152 ملزمان کی ضمانت کی درخواستیں بھی کل سماعت کیلیے مقرر، آج 26 نومبر کیسوں کے 27 ملزمان کی ضمانتیں منظور کر لی گئیں۔
انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج امجد علی شاہ جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت کل اڈیالہ جیل کے بجائے ضلع کچہری عدالت میں کریں گے، اس کیس میں کل کوئی کارروائی اور کسی گواہ کا بیان ریکارڈ نہیں ہوگا،مقدمہ کے تمام ملزمان کو کچہری عدالت طلب کر لیا گیا۔
دوسری جانب عدالت نے 24 اور 26 نومبر کے تحریک انصاف کے احتجاج میں گرفتار تمام ملزمان کی ضمانت کی درخواستیں بھی کل بدھ 26 فروری کے لیے مقرر کر دی گئی ہیں،
فریقین وکلاء کو نوٹس جاری کرتے ہوئے تمام تھانہ پولیس سے مکمل ریکارڈ بھی طلب کر لیا ہے، ہائی کورٹ راولپنڈی کے ڈویژن بنچ نے 26 نومبر احتجاج کے تمام ملزمان کی ضمانت درخواستیں ان کے مقدمات میں رول اور شواہد مطابق ایک ہفتہ میں مکمل کرنے کا حکم دیا ہے۔
ان تمام درخواستوں پر ہفتہ یکم مارچ تک فیصلے کیے جائیں گے جبکہ عدالت نے آج منگل کو 26 نومبر کیسوں میں گرفتار 27 ملزمان کی ضمانتیں منظور کرکے ان کی رہائی کا حکم دے دیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: شہری کی خودسوزی کی کوشش،آئی جی پنجاب نے ڈی ایس پی سیکیورٹی کو معطل کر دیا