نواز شریف جلد انتخابی منشور کا اعلان کریں گے:مریم نواز

Jan 25, 2024 | 15:53:PM

Read more!

(عثمان خادم)پاکستان مسلم لیگ (ن)کی چیف آرگنائزر مریم نواز  نے کہا ہے کہ نواز شریف جلد انتخابی منشور کا اعلان کریں گے۔آپ سے اجازت لینے آئی ہوں کہ کیا مجھے الیکشن لڑنے کی اجازت ہے؟میں تو اجازت لینے آئی تھی آپنے فیصلہ سنا دیا۔

این اے 119  میں اپنی انتخابی مہم سے  سنگھ پورہ میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ این اے 119  میں نے آج پہلی بار قدم رکھا ہے،یہ میرا پہلا الیکشن ہے لیکن تعلق بہت پرانا ہے۔آپ سے اجازت لینے آئی ہوں کہ کیا مجھے الیکشن لڑنے کی اجازت ہے؟میں تو اجازت لینے آئی تھی آپنے فیصلہ سنا دیا۔میری بہنیں، میرے بھائی یہاں موجود ہیں،میں اس سے قبل بھی این اے 119 سے امیدوار تھی لیکن نااہل کردیا گیا۔میرے پاس کبھی کوئی عہدہ نہیں رہا لیکن پھر بھی نااہل کردیا گیا۔

ضرور پڑھیں:3بجے کی ہیڈ لائنز

انہوں نے کہا ہے کہ میرا قصور یہ تھا کہ میں اپنے والد کے ساتھ کھڑی ہوئی،میں اپنے والد کے ساتھ کھڑی رہی اور آج آپ کےسامنے موجود ہوں،علی پرویز ملک میرا کوورنگ امیدوار تھا،مجھے خوشی ہے کہ میں نے آپ کو ایسا نوجوان دیا جس نے جی جان سے اس حلقے کی خدمت کی،ووٹ کی پرچی ایک پرچی ہی نہیں ہوتی، آپ کے بچوں کے مستقبل کا فیصلہ ہوتا ہے،آپ سے دو طرح کی جماعتیں ووٹ مانگ رہی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ کے علاوہ باقی کسی جماعت نے کوئی کام نہیں کیا،کوئی جماعت تنقید کر رہی ہے اور کوئی الزامات لگاتی ہے،ن لیگ ایسی جماعت ہے جو نہ تنقید کرتی ہے اور نہ الزام لگاتی ہے۔

مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ ایک ایسی جماعت بھی پنجاب میں آئی ہوئی ہے جس نے 15 سال ایک صوبے میں حکومت کی،ان سے پوچھیں کہ 15 سال میں کیا کام کیا تو 15 منصوبے بھی نہیں نکلتے،نواز شریف کو کبھی 2 سال کبھی 3 سال اور کبھی 4 سال بعد حکومتوں سے نکال دیا گیا،نواز شریف نے مجموعی طور پر 8 سال حکومت کی اور 1500 سے زیادہ منصوبے لگائے،نواز شریف آنے والے چند دنوں میں منشور دے گا،نواز شریف کا منشور یہ ہے کہ وہ اورنج لائن ہے جو میرے اوپر سے گزر رہی ہے۔
 

مزیدخبریں