دوسرا ٹیسٹ: سپن وکٹ نے پاکستانی بیٹرز کو بھی گھما دیا، 163 کے جواب میں 154رنز پر آؤٹ

Jan 25, 2025 | 09:37:AM
دوسرا ٹیسٹ: سپن وکٹ نے پاکستانی بیٹرز کو بھی گھما دیا، 163 کے جواب میں 154رنز پر آؤٹ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) دوسرے اور آخری ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز کے بعد پاکستانی ٹیم بھی پہلی اننگز میں مشکلات کا شکار ہو کر 154 رنز پر ڈھیر ہوگئی اس سے قبل ویسٹ انڈیز  اپنی پہلی اننگز میں 163 رنز بنا سکی تھی۔

ملتان کے انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کالی آندھی کو 163 پر آؤٹ کرنے کے بعد پاکستانی بیٹرز بھی خاطر خواہ کارکردگی کا مظاہر ہ نہ کر سکے اور تمام کھلاڑی 154 رنز پر پویلین لوٹ گئے، پاکستان کی طرف سے محمد رضوان  49 اور سعود شکیل 32 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

ویسٹ انڈیز کی طرف سے جومیل ویریکن نے 4 جبکہ گداکیش موتی نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ 

ویسٹ انڈیز کی پہلی اننگز
قبل ازیں ویسٹ انڈین کپتان کریگ بریتھ ویٹ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

مہمان ٹیم کی جانب سے کریگ بریتھ ویٹ اور مائیکل لوئس نے اننگز کا آغاز کیا تاہم 8 کے مجموعے پر پاکستان کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے فاسٹ بولر کاشف علی نے اپنے اوور میں مائیکل لوئس کو وکٹوں کے پیچھے کیچ آؤٹ کرا دیا۔

پاکستان کی جانب سے دوسری وکٹ ساجد خان نے حاصل کی، انہوں نے عامر جنگو کو اپنا شکار بنایا، اس کے بعد نعمان علی نے ویسٹ انڈین بیٹرز کو ٹکنے نہ دیا اور یکے بعد دیگرے 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

 نعمان علی نے ہیٹ ٹرک بھی سکور کی اور وہ ٹیسٹ میچ میں پاکستان کی طرف سے ہیٹ ٹرک کرنے والے پہلے سپنر ہیں۔

مزید پڑھیں:ملتان ٹیسٹ ،دوران فیلڈنگ محمد ہریرہ کے سر پر گیند لگ گئی

ویسٹ انڈیز کی 9 ویں وکٹ 95 کے مجموعے پر گری جب نعمان علی نے کیمار روچ کو پویلین کی راہ دکھائی اور اپنی 5 وکٹیں مکمل کیں۔

پاکستان کی طرف سے ویسٹ انڈیز کی آخری وکٹ بھی نعمان علی نے ہی لی اور اس طرح انہوں نے 6 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

اس کے علاوہ ساجد خان نے 2، کاشف علی اور ابرار احمد نے ایک ایک وکٹ لی۔

مزید پڑھیں:نعمان علی نے تاریخ رقم کر دی،اہم اعزاز کے مالک

ویسٹ انڈیز کی طرف سے گداکیش موتی 55 رنزبناکرنمایاں رہے جب کہ مہمان ٹیم کے 7 کھلاڑی ڈبل فیگر میں بھی داخل نہ ہوسکے اور 4 کھلاڑی صفر پر پویلین گئے۔

خیال رہے کہ 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں پاکستان کو ایک صفر کی سبقت حاصل ہے، پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو ملتان میں ہی کھیلے گئے پہلے میچ میں 127 رنز سے شکست دی تھی جب کہ پاکستان کی جانب سے تمام 20 وکٹیں اسپنرز نے حاصل کی تھیں۔