(ویب ڈیسک)آسٹریلیا کے شہرملبورن میں کنسرٹ کے دوران چھت گرگئی جس کے نتیجے میں کئی افراد زخمی ہوگئے،واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہوگئی۔
میلبورن میں"بیڈ اومینز "نامی ایک بینڈ کی کنسرٹ کے دوران پرفارمنس جاری تھی کہ چھت کا ایک حصہ گر گیا، جس سے کنسرٹ میں شامل متعدد شائقین زخمی ہو گئے، واقعہ اس وقت پیش آیا جب بینڈ فیسٹیول ہال میں اپنا آخری گانا پیش کر رہا تھا۔
واقعہ رونما ہونے کے بعد اس حیران کن لمحے کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہوگئی ۔
" ڈیلی میل" نے بھی اس کی فوٹیج انسٹاگرام پر شیئر کی ہے جس کے کیپشن میں کنسرٹ جانے والے شائقین میں سے زخمی ہونےوالوں کی تفصیل دی گئی ہے جس کے کیپشن میں لکھا ہے کہ میلبورن میں بیڈ اومینز کے کنسرٹ کے دوران ایک چھت کا پینل ہجوم پر گرگیا جس سے مبینہ طور پر کم از کم ایک پنکھا ٹوٹ کر باہر نکل گیا۔
اس موقع پر حاضرین میں موجود ایک پرستار نے بتایا کہ یہ واقعی بہت برا حادثہ تھا،میں نے خود دو زخمی لڑکیوں کو اپنی آنکھوں کے سامنے لے جاتے ہوئے دیکھا جس میں سے ایک کے منہ اور گردن سے خون بہہ رہا تھا،دوسری لڑکی کے گھٹنے سے خون رس رہا تھا۔
کیپشن میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ نہ تو بینڈ اور نہ ہی فیسٹیول ہال کی انتظامیہ کی جانب سے اس واقعے یا شائقین کے زخمی ہونے پر کوئی تبصرہ کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:رجب بٹ کے بعدایک اورٹک ٹاکرگرفتار،اصل معاملہ کیا ہے؟
ویڈیو پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے سوشل میڈیا صارفین دکھ کا اظہارکر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:سیف علی خان پرحملہ کرنیوالا بنگلہ دیش سے کیوں بھاگا؟والد کا اہم انکشاف
"نیو یارک پوسٹ" کے مطابق بینڈ اس بات سے بالکل بے خبر تھا کہ کیا ہوا؟ انہوں نے اپنا گانا جاری رکھا اور گاناختم ہونے پر اسٹیج سے چلے گئے۔