سہ فریقی سیریز و چیمپئنز ٹرافی: فخر، خوشدل، سعود کی شمولیت کا امکان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )سہ فریقی سیریز اور چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان ون ڈے سکواڈ کا اعلان دوسرے ملتان ٹیسٹ کے اختتام پر متوقع ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی سلیکٹرز نے تمام مشاورت مکمل کر لی ہے، چیئرمین پی سی بی کی منظوری سے اسکواڈ کا اعلان کر دیا جائے گا۔
جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلے جانے والے ون ڈے سکواڈ میں متعدد تبدیلیاں متوقع ہیں، صائم ایوب کی انجری کے باعث سکواڈ میں شمولیت کا امکان نہیں ہے۔
مزید پڑھیں:3 ملکی ون ڈے سیریز کا شیڈول جاری
ذرائع نے بتایا ہے کہ فخر زمان، خوشدل شاہ اور سعود شکیل کی ٹیم میں شمولیت کا امکان ہے جبکہ عباس آفریدی اور عامر جمال کے ناموں پر غور کیا گیا۔
محمد رضوان، بابر اعظم، سلمان آغا اور کامران غلام اسکواڈ میں شامل ہوں گے۔
ان کے علاوہ نسیم شاہ، حارث رؤف، شاہین شاہ آفریدی اور ابرار احمد بھی اسکواڈ کا حصہ ہوں گے۔
واضح رہے کہ سہ فریقی سیریز 8 فروری کو جبکہ چیمپئنز ٹرافی 19 فروری سے شروع ہو گی۔