ملتان ٹیسٹ ،دوران فیلڈنگ محمد ہریرہ کے سر پر گیند لگ گئی

Jan 25, 2025 | 13:01:PM

(24 نیوز) پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان جاری ملتان  ٹیسٹ کے پہلے روز پاکستانی کرکٹر محمد ہریرہ فیلڈنگ کرتے ہوئے سر پر بال لگنے سے زخمی ہو گئے۔

 گیند لگنے کے باعث محمد ہریرہ  کومیدان سے باہر جانا پڑا ان کی جگہ امام الحق متبادل فیلڈر کے طور پر فیلڈنگ کرتے رہے، یہ واقعہ نعمان علی کے ہیٹ ٹرک کرنے کے بعد پیش آیاتھا۔

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق محمد ہریرہ کا ڈاکٹر نے ڈریسنگ روم میں ہی معائنہ کیا ہے اور انہیں مکمل فٹ قرار دے دیا ہے، وہ اپنے نمبر پر بیٹنگ کریں گے۔

مزید پڑھیں:نعمان علی نے تاریخ رقم کر دی،اہم اعزاز کے مالک

مزیدخبریں