عابدہ پروین کی طبیعت کیسی ہے؟ان کی ٹیم کا بیان آگیا

اداکارہ مایا علی نے قطر سے  صوفی گائیکی کی ملکہ کی ایک وہیل چیئرپرتصویرشیئرکی تھی

Jan 25, 2025 | 15:36:PM

(ویب ڈیسک)صوفی گائیکی کی ملکہ عابدہ پروین کی طبیعت سے متعلق ان کی ٹیم کا بیان سامنے آ گیا.

معروف اداکارہ مایا علی نے قطر سے لیجنڈری گلوکارہ عابدہ پروین کے ساتھ یاد گار تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی تولیجنڈری گلوکارہ کو وہیل چیئر پر دیکھ کر مداحوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔

اب صوفی گلوکارہ کی ٹیم نے ان کی صحت کے حوالے سے مداحوں کو اپ ڈیٹ دے دی ہے۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کرتے ہوئے  نامورگلوکارہ کی ٹیم نے بتایا کہ عابدہ پروین خیریت سے ہیں، قطر کے دارالحکومت دوحہ کے نیشنل میوزیم کی عابدہ پروین کی ایک ویڈیو کے حوالے سے ہم نے بہت زیادہ تشویش دیکھی جس کی وجہ ان کا وہیل چیئر کا استعمال ہے۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے لکھا کہ ہم آپ کو عابدہ پرون کی خیریت کا یقین دلانا چاہتے ہیں، الحمدلِلّٰہ وہ خیریت سے ہیں لیکن وہ جس نمائش میں شرکت کر رہی تھیں اس کا راستہ بہت طویل تھا، جس کا بیشتر حصہ انہوں نے خود طے کیا لیکن ان کی سہولت کے لیے انہیں ایک وہیل چیئر دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:گوہررشید اور کبریٰ خان نے شادی کا باضابطہ اعلان کردیا

عابدہ پروین کی ٹیم نے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ آپ کی تشویش اور پریشانی پر آپ کو بے حد سراہتے ہیں، یقین رکھیں، ان کی صحت اچھی ہے، شکریہ۔

مزیدخبریں