کمیشن کا اعلان نہ ہوا تو مذاکرات میں نہیں بیٹھیں گے،سلمان اکرم راجہ

Jan 25, 2025 | 18:35:PM
کمیشن کا اعلان نہ ہوا تو مذاکرات میں نہیں بیٹھیں گے،سلمان اکرم راجہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ  مذاکرات کو کمزوری نہ سمجھا جائے، ہم عدالتوں میں گئے وہاں جو ہوا سب نے دیکھ لیا،  بانی پی ٹی آئی واضع کہہ دیا اگر ملاقات نہ کرائی گئی تو چوتھی نشست نہیں ہوگی ۔

تفصیلات کے مطابق  تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ اور سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر شبلی فراز نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج بانی پی ٹی آئی سے طویل ملاقات ہوئی ،ہم ایک مقدمے میں وہاں گئے تھے۔ اس موقع پر بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے ہم مضبوطی سے کھڑے ہیں ، مزاکرات کو کمزوری نہ سمجھا جائے، مذاکرات اس لئے شروع کئے کہ 9 مئی اور نومبر کے واقعات کے حقائق کا اندازہ ہوجائے۔ہمارا بلے کا نشان چھینا گیا،8 فروری کو لوگ باہر نکلے،ہم نے لاہور سمیت ہر جگہ میدان مارا اور سییٹیں جیتیں، ہمارا مینڈیٹ  چرا لیا گیا،ہم عدالتوں میں گئے وہاں جو ہوا سب نے دیکھ لیا۔ وہاں انصاف نا ملا بانی نے پھر دہرایا کہ ہم نے مذاکرات کا دروازہ کھولا، ہم نے نظام کو موقع دیا ،آج پھر خان صاحب نے واضح کہا کہ ہم مذاکرات میں نہیں بیٹھیں گےجب تک کمیشن کا اعلان نہیں ہوتا،۔

سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ مذاکراتی ٹیم سے خان ملنا چاہتے ہیں، بانی پی ٹی آئی واضع کہ دیا اگر ملاقات نہ کرائی گئی تو چوتھی نشست نہیں ہوگی ، مذاکراتی ٹیم کی فوری ملاقات کرائی جائے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ عدلیہ کے نام خط مرتب کئے، اڈیالہ جیل دستخط میں دستخط کے لئے دیدئے ،اگر خط  اڈیالہ سے نہ آئے تو ہم قوم کے نام خط لکھیں گے،ہم 26 نومبر کا مواد سب کے سامنے رکھیں گے۔

اس موقع پر سینٹ میں اپوزیشن لیڈر شبلی فرار نے کہا کہ پی ٹی آئی یک ایسی سیاسی جماعت جو پورے پاکستان پر حاوی ہے،پارلیمنٹ میں بھی ہم ایک حیثیت رکھتے ہیں ،ہمارے کچھ حصے کاٹ بھی دیے گیے لیکن پھر بھی ہم سب سے بڑی جماعت ہیں ،ہم سمجھتے ہیں اگر ملک نے ترقی کرنی ہے تو بات کرنی پڑے گی،ہم پر ظلم ہویے پھر بھی خان صاحب نے کہا کہ بات چیت کرنی چاہیے ،ہم نے سب کچھ انکی خواہش کے مطابق کیا لکھ کر بھی دیے  مطالبے لیکن انکی نیت میں کھوٹ تھا،اسی لیے انہوں نے مذاکرات میں بد نیتی سے کام لیا ،کیونکہ یہ چاہتے ہی نہیں ہیں کہ سچ پاکستانی عوام کو پتا چلے یہ اپنا سٹیٹس برقرار رکھنا چاہتے ہیں لیکن ملک کی بدنامی ہو رہی ہے انکے پاس ابھی بھی وقت ہے کہ ملک  کیلئے سوچیں۔

 سلمان اکرم راجہ نے مزید کہا کہ ہم شاہد خاقان عباسی، جی ڈی اے سے اور دیگر اپوزیشن سے بھی ملاقات کریں گے اورماہ رنگ بلوچ سے بھی ملیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ خیبر پختونخوا میں علی امین کی درخواست پر صوبے میں جنید اکبر کو تنظیمی زمہ داریاں دی ہیں۔ عالیہ حمزہ کو زمہ دار یاں دی ہیں جلد نوٹیفیکیشن جاری ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:عمران خان نے علی امین گنڈاپور سے صدر پی ٹی آئی کے پی کا عہدہ واپس لے لیا