بلوچستان ،25 اضلاع میں بلدیاتی ضمنی الیکشن کل، سیکورٹی انتطامات مکمل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عیسیٰ ترین)بلوچستان کے 25 اضلاع میں لوکل گورنمنٹ کے ضمنی انتخابات کیلئے پولنگ کل ہوگی ، انتخابات کے حوالے سے انتخابی اور سیکورٹی کے تمام تر انتظامات مکمل کر لئے گئے ۔
الیکشن کمیشن کے اعلامیہ کے مطابق لوکل گورنمنٹ کے ضمنی انتخابات کیلئے پولنگ کل ہوگی، بلوچستان صوبے کے25 اضلاع کے 50 جنرل وارڈز میں 167 امیدوار مد مقابل ہیں۔ انتخابات کے حوالے سے انتخابی اور سیکورٹی کے تمام تر انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ پولنگ کیلئے ضروری سامان پریذائیڈنگ افسران کے حوالے کردیا گیا ہے۔ضمنی انتخابات کے لئے مجموعی طورپر 60 پولنگ اسٹیشن اور 138 پولنگ بوتھ قائم کئے گئے ہیں، 50 جنرل وارڈز میں کل رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 43784 ہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق ضمنی انتخابات کیلئے پولنگ صبح 8 بجے سے لیکر شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گی۔
یہ بھی پڑھیں:ECCاجلاس،انڈسٹریل گیس ٹیرف میں اضافہ منظور،گھریلو صارفین کیلئے مسترد