علی امین گنڈاپور پر بہت ذمہ داریاں وہی وزیر اعلیٰ کے پی رہیں گے، سلمان اکرم راجا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور ہی رہیں گے، ان پر بہت ذمہ داریاں ہیں۔ علی امین کی خواہش پر بانی پی ٹی آئی نے فیصلہ کیا کہ جنید اکبر پارٹی کےصوبائی صدر ہوں گے۔
اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےسلمان اکرم راجا نے کہا کہ آج بانی سے تفصیلی بات ہوئی ہے، ہمارے مطالبات کا مذاق اڑایا گیا، ہم پاکستان کے لوگوں کو بتائیں کہ اس دن کیا ہوا، ہم 28 جنوری کی نشست میں نہیں بیٹھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ علی امین کی خواہش پر بانی پی ٹی آئی نے فیصلہ کیا کہ جنید اکبر پارٹی کےصوبائی صدر ہوں گے، مشال یوسف زئی بشریٰ بی بی کی ترجمان ہیں، پارٹی کے اپنے عہدے ہیں، بشریٰ بی بی کو کوآرڈینیشن کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ پارٹی کا کام پارٹی کے عہدیدار کریں گے، پی ٹی اے کے رہنما نے کہا کہ بانی تحریک انصاف سمجھتے ہیں عالیہ حمزہ کو پنجاب میں بڑا عہدہ دیا جائے، ہم بیٹھیں گے اور پنجاب میں عالیہ حمزہ کے حوالے سے اہم فیصلہ کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں:ECCاجلاس،انڈسٹریل گیس ٹیرف میں اضافہ منظور،گھریلو صارفین کیلئے مسترد