(احمد منصور)سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے 30 خوارج ہلاک کردئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی جانب سے ایک انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن لکی مروت میں کیا گیا جس میں 18 خوارج ہلاک جبکہ 6 زخمی ہوئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ضلع کرک میں بھی انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیاجس دوران فائرنگ کے تبادلے میں8خوارج ہلاک کئے گئے،جبکہ تیسرا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن باغ ضلع خیبر میں کیا گیا جس میں خارجی رنگ لیڈرز عزیز الرحمان عرف قاری اسماعیل اور خارجی مخلص سمیت4 خوارج ہلاک کردئے 2 زخمی ہوئے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آپریشنز کےدوران بھاری تعدادمیں ہتھیاراورگولیاں برآمد ہوئیں،ہلاک خوارج سیکیورٹی فورسزپرحملوں، بےگناہ شہریوں کےقتل میں ملوث تھے۔
آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ علاقےمیں ممکنہ خوارجیوں کےخاتمےکیلئےکلیئرنس آپریشن جاری ہے، سیکیورٹی فورسزدہشتگردی کےخاتمےکیلئےپرعزم ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بلوچستان ،25 اضلاع میں بلدیاتی ضمنی الیکشن کل، سیکورٹی انتطامات مکمل