کترینہ کیف اپنے شوہر کیساتھ سکرین پر کب نظر آئیں گی؟

Jul 25, 2024 | 00:53:AM
کترینہ کیف اپنے شوہر کیساتھ سکرین پر کب نظر آئیں گی؟
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بالی ووڈ اداکار وکی کوشل نے بتا دیا ہے کہ وہ اپنی اہلیہ کترینہ کیف ہمراہ کب سکرین پر جلوہ گر ہوں گے۔

بالی ووڈ کی سٹار جوڑی کترینہ کیف اور وکی کوشل کو ان کے مداح ایک ساتھ سکرین پر دیکھنے کے خواہشمند ہیں، اپنے ایک تازہ انٹرویو میں وکی کوشل سے بتایا کہ وہ اپنی اہلیہ کترینہ کیف کے ساتھ جلد ہی ایک فلم میں نظر آئیں گے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ وہ کترینہ کے ساتھ ایک اچھی کہانی کی تلاش میں ہیں اور جب انہیں یہ کہانی مل گئی تو فلم بن جائے گی، جس فلم میں ان دونوں نے ساتھ کام کرنا ہو تو اس کی کہانی اور پلاٹ مضبوط اور بہترین ہونا چاہئے، تب زیادہ مزہ آئے گا۔

یہ بھی پڑھیں: کینیڈین گلوکار جسٹن بیبر کی اہلیہ ہیلی بیبر کا طلاق کی خبروں پر ردِ عمل آ گیا

خیال رہے کہ وکی کوشل اپنی نئی فلم ’بیڈ نیوز‘ کی تشہیری مہم میں مصروف ہیں جس میں ان کے ساتھ ترپتی ڈمری اور ایمی ورک نے بھی کام کیا ہے۔