پنجاب نے مرغی کے’ پر‘ کاٹ دئیے ،اب کسی بھی صوبے میں نہیں جاسکے گی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)مرغی کی قیمتیں کم کرنے کیلئے حکومت پنجاب نے بلوچستان سمیت دیگر صوبوں میں مرغی لے جانے پر پابندی عائد کر دی۔
مرغی کی سپلائی بند ہونے سے کوئٹہ میں مرغی کی قیمتوں کو پر لگ گئے اور شہر میں مرغی کے فی کلو گوشت کی قیمت 720روپے تک پہنچی گئی۔بلوچستان پولٹری تاجر ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ اگر دو روز تک پنجاب سے مرغی کی سپلائی بحال نہ ہوئی تو کوئٹہ میں مرغی دستیاب نہیں ہو گی۔
یاد رہے کہ چند روز قبل وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے میں مرغی کی بڑھتی ہوئی قیمت پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا تھا پنجاب میں مرغی سب سے زیادہ استعمال ہونے والی چیز ہے، اس کی قیمت میں مصنوعی اضافہ بالکل بھی برداشت نہیں کروں گی۔
مریم نواز نے متعلقہ حکام کو مرغی کی قیمت کو کنٹرول کرنے کے لیے لائحہ عمل مرتب کرنے کی ہدایت بھی کی تھی۔
ضرورپڑھیں:تحریک انصاف پر پابندی،غداری کا مقدمہ،کیا حکومت پیچھے ہٹ گئی؟
اب اطلاعات ہیں کہ پنجاب میں مرغی کے گوشت کی قیمت میں 15 روپے فی کلو تک کمی ہوئی ہے جس کے بعد مرغی کا گوشت 595 روپے سے سستا کرکے 580 روپے کلو ہو گیا ہے جبکہ ہول سیل زندہ برائلر385 روپےکلو اور پرچون بازار میں زندہ برائلر400 روپے کلو ہو گئی ہے۔