عمران خان کی سوچ جمہوری نہیں،آمرانہ اور فسادی ہے،رانا ثناءاللہ

اپوزیشن کو پھانسی لگانے کے مطالبے پر بانی پی ٹی آئی اور اسٹیبلشمنٹ کی لڑائی ہوگئی، مشیر برائے سیاسی امور

Jul 25, 2024 | 10:48:AM
عمران خان کی سوچ جمہوری نہیں،آمرانہ اور فسادی ہے،رانا ثناءاللہ
کیپشن: رانا ثناء اللہ
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بانی پی ٹی آئی عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ میں کس معاملے پر لڑائی ہوئی ،وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ نے بتادیا ۔

وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ کہتے ہیں کہ اپوزیشن کو پھانسی لگانے کے مطالبے پر بانی پی ٹی آئی اور اسٹیبلشمنٹ کی لڑائی ہوگئی۔

 نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیرس میں پاکستانیوں کے جلسے سے خطاب میں رانا ثنااللہ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی سوچ جمہوری نہیں، آمرانہ اور فسادی ہے۔ بانی پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے راج دلارے تھے لیکن جب اپوزیشن کو پھانسی لگانے کا مطالبہ کیا تو لڑائی ہوگئی کیوں کہ  اسٹیبلشمنٹ اس حد تک نہیں جانا چاہتی تھی۔

ضرورپڑھیں:پنجاب نے مرغی کے’ پر‘ کاٹ دئیے ،اب کسی بھی صوبے میں نہیں جاسکے گی 
رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت میں آئی تو شہباز شریف اور بلاول نے ساتھ چلنے کی پیشکش کی جس پر عمران خان نے کہا کہ  وہ سب کو جیل میں ڈال دیں گے،عمران خان   کے خلاف تحریک عدم اعتماد آئینی تھی، بانی پی ٹی آئی مقابلے کی بجائے استعفے دے کر دوڑ گئے۔ 

رانا ثنااللہ نے اس موقع پر بیرون ملک پاکستانیوں سے اپیل کی کہ وہ ڈیجیٹل دہشتگردی سے نمٹنے میں پاکستان کی مدد کریں۔