190 ملین پاؤنڈ کیس میں اہم پیش رفت ، ندیم افضل چن کا نام گواہوں کی لسٹ سے ڈراپ

Jul 25, 2024 | 22:47:PM

(24نیوز)190 ملین پاؤنڈ کیس  میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے ،نیب نے ندیم افضل چن کو بانی پی ٹی آئی کے خلاف گواہوں کی لسٹ سے نکال دیا،نیب کا بیان عدالتی ریکارڈ کا حصہ بن گیا۔

ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب کے بیان کو عدالت نے ریکارڈ کا حصہ بنایا،ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب سردار مظفر عباسی نے بیان دیا،ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب نے کہاکہ ندیم افضل چن کو گواہوں کی لسٹ سے ڈراپ کرنے کا پراسیکیوشن متفقہ فیصلہ ہے ،مجاز اتھارٹی نے بھی ندیم افضل چن کو گواہوں کی لسٹ سے نکالنے کی منظوری دے دی ، سردار مظفر عباسی نے کہاکہ غیر ضروری گواہ ہونے کی وجہ سے ندیم افضل چن کو ڈراپ کیا۔

یہ بھی پڑھیں:190 ملین پاؤنڈ کیس: پرویز خٹک کی بانی پی ٹی آئی کیخلاف بیان میں تصحیح کی درخواست پر احتساب عدالت کا بڑا فیصلہ

مزیدخبریں