بیرون ملک پناہ لینے والوں کے پاسپورٹ اجراء پر پابندی کا نوٹیفیکیشن سپریم کورٹ میں چیلنج

Jun 25, 2024 | 12:57:PM
بیرون ملک پناہ لینے والوں کے پاسپورٹ اجراء پر پابندی کا نوٹیفیکیشن سپریم کورٹ میں چیلنج
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(امانت گشکوری) سپریم کورٹ میں بیرون ملک پناہ لینے والوں کے پاسپورٹ اجراء کرنے پر پابندی کے نوٹیفیکیشن کے خلاف درخواست دائر کر دی گئی۔

درخواست ایڈوکیٹ صائم چوہدری کی جانب سے دائر کی گئی، درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ حکومت نے بیرون ملک پناہ لینے والوں کو پاسپورٹ جاری نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، نوٹیفیکیشن میں پابندی کی وجوہات نہیں بتائی گئیں، حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن بنیادی حقوق کیخلاف ہے، حکومتی نوٹیفیکیشن آئین کے آرٹیکل 10، 10 اے اور 25 کے خلاف ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عزم استحکام پاکستان آپریشن کیسا ہوگا؟ کابینہ اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

درخواست میں استدعا کی گئی کہ حکومت کی 5 جون کی پالیسی کو کالعدم قرار دینے اور حکومت کی پالیسی پر عملدرآمد روکنے کا حکم دیا جائے۔

واضح رہے کہ درخواست میں وفاقی حکومت اور ڈی جی پاسپورٹ کو فریق بنایا گیا ہے۔