Jun 25, 2024 | 12:46:PM

عزم استحکام پاکستان آپریشن کیسا ہوگا؟اندرونی کہانی سامنے آگئی

عزم استحکام آپریشن ماضی کی طرح بڑے آپریشن سے مختلف ہے ،اس آپریشن سے آبادیوں کو نقل مکانی اور مخصوص علاقے میں نہیں ہو گا،وزیراعظم

عزم استحکام پاکستان آپریشن کیسا ہوگا؟اندرونی کہانی سامنے آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی)عزم استحکام پاکستان آپریشن کیسا ہوگا؟کابینہ اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عزم استحکام آپریشن ماضی کی طرح بڑے آپریشن سے مختلف ہے ،اس آپریشن سے آبادیوں کو نقل مکانی نہیں کرنی پڑے گی اور یہ مخصوص علاقے میں نہیں ہو گا۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت کابینہ اجلاس کی  اندرونی کہانی 24 نیوز پر آگئی ،وزیراعظم نے عزم استحکام آپریشن سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی ،وزیر اعظم نے کہا ہے کہ عزم استحکام آپریشن سے متعلق غلط فہمیاں پھیلائی جا رہی ہیں ،عزم استحکام آپریشن ماضی کی طرح بڑے آپریشن سے مختلف ہے،اس آپریشن سے آبادیوں کو نقل مکانی نہیں کرنی پڑے گی اور  یہ مخصوص علاقے میں نہیں ہو گا ۔

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ہم نے اپنی لڑائیوں کے بجائے اس آپریشن کو سپورٹ کرنا  ہے،انٹیلیجنس کی بنیاد پر دہشتگردوں کیخلاف کارروائی ہو گی ،عزم استحکام کے تمام پہلوؤں پر مشتمل ایک قومی وژن ہے جس میں سیاسی سفارتی اور دیگر پہلو بھی ہوں گے۔

ضرورپڑھیں:آپریشن عزم استحکام پاکستان،پی ٹی آئی اور مولانا فضل الرحمان مخالف کیوں ہیں؟

وزیراعظم نے بجٹ اجلاس کے دوران وزراء کو پارلیمنٹ میں حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کر دی،وزیر اعظم نے کہا ہے کہ وزراء کے پارلیمنٹ میں دفاتر موجود ہیں آپ سب وہاں ہی بیٹھا کریں،پارلیمنٹ سے جانے سے قبل وزراء کیلئے اطلاع دینا بھی لازمی قراردے دی گئی ۔