چین نے اہم اعزاز اپنے نام کر لیا

Jun 25, 2024 | 13:27:PM
چین نے اہم اعزاز اپنے نام کر لیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) چین چاند کے دور دراز علاقوں سے نمونے لانے والا دنیا کا پہلا ملک بن گیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق چین کا خلائی مشن چینگ 6 منگولیا میں لینڈ کر گیا، یہ چینی خلائی مشن چاند کی سطح سے نمونے لے کر واپس آیا ہے، چین میں اس تاریخی لینڈنگ کو براہ راست نشر بھی کیا گیا، چینی نیشنل سپیس ایڈمنسٹریشن نے اسے مکمل اور تاریخی کامیابی قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیں: پرتشدد واقعات اور امن و امان کی بگڑتی صورتحال، چیف جسٹس برس پڑے

واضح رہے کہ چینی خلائی مشن 2 جون کو چاند کے جنوبی قطب میں اترا تھا۔