پشاور،جائیداد کے تنازع پر ایک ہی خاندان کے 8افراد قتل

Jun 25, 2024 | 18:15:PM

(عامر شہزاد)پشاور میں جائیداد کے تنازع پر ایک ہی خاندان کے 8افراد قتل کر دیئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق   پشاور کے نواحی علاقے بڈبیر سلارے بابا باغ میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جہاں جائیداد کے تنازع  پر ایک ہی خاندان کے 8افرادکو قتل کر دیاگیا،پولیس کا کہنا ہے کہ  قتل ہونے والوں میں 4خواتین اور 4بچے شامل ہے،فائرنگ سے 2افراد زخمی بھی ہوئے،پولیس کے مطابق ملزمان نے گھر میں گھس کر فائرنگ کی، فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہوگئے ۔

یہ بھی پڑھیں:ایک اور کرکٹر کا کیریئراختتام پذیر،تمام فارمیٹ کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

مزیدخبریں