آپریشن عزم استحکام ،تحریک انصاف کا قومی جرگہ بلانے کا فیصلہ 

Jun 25, 2024 | 19:49:PM

(24نیوز)آپریشن عزم استحکام کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف نے قومی جرگہ بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔پشاور میں خیبرپختونخوا بھر سے عمائدین اور رہنماؤں کے ساتھ جرگہ ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی قیادت کی جانب سے جرگہ کیلئے تیاریوں کے احکامات جاری کر دئیے۔ 26 جون کو پشاور میں قومی جرگہ کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پیر کے روز اجلاس میں پارٹی قیادت نے جرگہ بلانے کا فیصلہ کیا گیا۔جرگے میں آپریشن سے متعلق قرارداد پیش کی جائے گی۔ 

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ قرارداد کی منظوری کے بعد سفارشات کی روشنی میں صوبائی و قومی اسمبلی میں معاملہ اٹھایا جائے گا۔جرگے کے فیصلے قرارداد کی صورت میں قومی و صوبائی اسمبلی میں پیش کئے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ن لیگ کو بڑا دھچکا،سابق وفاقی وزیر نے پارٹی چھوڑ دی

مزیدخبریں