ملک بھر میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان،چند علاقوں میں بارش کی پیشگوئی

Jun 25, 2024 | 20:24:PM
ملک بھر میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان،چند علاقوں میں بارش کی پیشگوئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) پوری دنیا کو اس وقت موسمیاتی تبدیلیوں کا  سامنا ہےلیکن پاکستان جیسے ممالک پر اس وقت زیادہ اثر ہے ،جغرافیائی لوکیشن کہہ لیں یا کچھ اور  اس وقت پاکستان میں گرمی کی لہر جاری ہے ، چرند پرند ، جانور اور انسان سبھی سورج کی تاپ سے محفوظ نہیں ہیں، ایسے میں محکمہ موسمیات نے ملک کے چند علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کی ہے ۔

آج رات کے موسم کی صورتحال   کے حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے ،تاہم گلگت بلتستان ،کشمیر ،بالائی خیبر پختونخوا، خطہ پوٹھوہار ،جنوب مشرقی سندھ اور شمال مشرقی بلوچستان میں چند مقامات پر آندھی/جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔

آئندہ روز کے موسم کے حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور گر دو نواح میں موسم گرم اور خشک رہنے کے علاوہ شام/رات آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان  ہے ، خیبرپختونخواکے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا، تاہم کوہاٹ، کرک، بنوں، ٹانک، وزیرستان ، چترال، دیر، سوات، ایبٹ آباد، بالاکوٹ ، مانسہرہ، کوہستان، خیبر، پشاور،باجوڑاور کرم میں چند مقامات پر آندھی /جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے ۔

 پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا، تاہم مری ،گلیات راولپنڈی ، جہلم، اٹک، چکوال ،تلہ گنگ ، میانوالی ،گجرنوالہ،گجرات ، نارووال ، سیالکوٹ ، لاہوراورننکانہ صاحب ، کوٹ ادو ،رحیم یارخان ، بہاولپور ، بہاولنگر، لیہ اور ڈیراغازی خان میں آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات بارش کا امکان ہے ،بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ تاہم خضدار، آواران ، لسبیلہ اور گر دو نواح میں آندھی /جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پربارش کا امکان  ہے ۔

 سندھ کی بات کریں تو بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک جبکہ ساحلی علاقوں میں گرم اور مرطوب رہے گا۔ تاہم گراچی، حیدرآباد، ٹھٹھہ،مٹھی ، عمر کوٹ ،تھر پارکر، سانگھڑ، میرپور خاص ، بدین، پڈ عیدن، شہید بینظیر آباد، سکھر ، جیکب آباد، لاڑکانہ اور دادو میں ا ٓندھی /جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ پربارش کا امکان ہے ،کشمیر اور  گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان۔
آج ریکارڈکیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: تربت، جیکب آباد 49، دادو 48، سبی، لسبیلہ، خیرپور 47، روہڑی، پڈعیدن، نور پور تھل، موہنجو داڑو، لاڑکانہ، چھور، بہاولپور میں 46ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : افغان، عراق جنگوں سے متعلق امریکی راز فاش کرنے والے جولین اسانج  سے متعلق برطانوی عدالت کا بڑا فیصلہ