صابر شاکر ، معید پیرزادہ سمیت اہم یوٹیوبرز کی جائیداد قرق کرنے کا حکم 

Jun 25, 2024 | 20:38:PM

(حاشر احسن ) انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد نے اشتہاری ملزمان یوٹیوبر عادل راجہ ، شاہین صہبائی ، معید پیر زادہ ، صابر شاکر، حیدر مہدی اور وجاہت ایس خان کی جائیداد قرقی کا حکم دے دیا۔

 انسداد دہشتگردی عدالت نے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کو ملزمان کی منقولہ اور غیر منقولہ جائیداد قرق کرنے کا حکم دیا ہے ،چیئرمین نادرا کو ملزمان کے شناختی کارڈ بلاک کرنے کی بھی ہدایت  جاری کی گئی ہے،انسداد دہشتگردی عدالت کا اشتہاری ملزمان کے نائیکوپ بھی بلاک کرنے کا حکم، عدالت کی جانب سے ڈی جی ایف آئی اے کو اشتہاری ملزمان کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا بھی حکم جاری کیا گیا ہے ،عدالت نے عدالتی احکامات پر عملدرآمد رپورٹ 15 دن میں طلب کرلی۔  

 کیس کی سماعت کے دوران ملزمان کیخلاف استغاثہ کے گواہان کے بیانات قلمبند  کیے گئے ،انسداد دہشتگردی عدالت کی 10جولائی تک تمام متعلقہ محکموں کو عملدرآمد رپورٹ جمع کروانے کی ہدایت ،انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے تحریری احکامات جاری کردیے ،ملزمان کیخلاف اشتعال انگیزی اور لوگوں کو تشدد پر اکسانے کے الزام کے تحت مقدمات درج ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : کن کن علاقوں میں بارش ہو گی ؟محکمہ موسمیات کی پیشگوئی

مزیدخبریں