سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں نہ دینے کا معاملہ، لاہور ہائیکورٹ کی لارجر بنچ بنانے کی سفارش
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ملک اشرف) لاہور ہائی کورٹ نے پنجاب کی قومی اور صوبائی اسمبلیوں کیلئے مخصوس نشستیں سنی اتحاد کونسل نہ دینے کی درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔
لاہور ہائی کورٹ نے چیئرمین سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا کی درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کیا، تحریری فیصلے کے مطابق پنجاب کی قومی اور صوبائی اسمبلیوں کیلئے خواتین کی مخصوس نشستیں سنی اتحاد کونسل نہ دینے کے معاملے پر سنی اتحاد کونسل کی درخواست کی سماعت کے لئے لارجر بنچ بنانے کی سفارش کر دی۔
یہ بھی پڑھیں: پارکوں میں مفت وائی فائی کی سہولت، شہریوں کی موجیں لگ گئیں
جسٹس راحیل کامران شیخ نے لارجر بنچ بنانے کی سفارش کرتے ہوئے کیس کی فائل چیف جسٹس کو بھجوا دی، جسٹس راحیل کامران شیخ نے صاحبزادہ محمد حامد رضا کی درخواست پر حکم جاری کیا، درخواست میں خواتین کی مخصوص نشستیں سنی اتحاد کونسل کو نہ دینے کے اقدام کو چیلنج کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ درخواست میں الیکشن کمیشن ، وفاقی حکومت ، پنجاب حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔