پی ٹی آئی ہر طریقے سے دہشتگردی کو سپورٹ کر رہی ہے:میان افتخار حسین

Stay tuned with 24 News HD Android App

(24 نیوز)عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر میاں افتخار حسین نے کہا ہے کہ تحریک انصاف ہر طریقے سے دہشت گردی کو سپورٹ کر رہی ہے۔
عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر میاں افتخار حسین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رمضان پیکج میں خیبر پختونخو لوگوں کے حوصلے پست اور احساس محرومی بڑھ گئی ہے۔
انھوں نے کہا کہ دس ہزار خاندانوں میں دس ہزار کی رقم تقسیم کی گئی، عوام کو نظر انداز کر کے اقرابا پروری سے کام لیا گیا، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کے لیے خزانے میں پیسے موجود نہیں۔
میاں افتخار حسین نے کہا کہ رقم کی تقسیم پر پی ٹی آئی کے اپنے کارکنان نالاں ہے، صوبائی حکومت خزانے کو سیاسی طور پر تقسیم کر رہی ہے، عدالیہ سیاسی بدعنوانی کا نوٹس لے، اور معاملے کی تحقیقات کروائی جائے۔
صدر عوامی نشینل پارٹی نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان میں ان کی سہولت کاری کاروائی کرنے والوں کے خلاف بھی ایکشن ہونا تھا، فیض حمید نے حکومت سے مل کر چالیس ہزار دہسشت گردوں کی آباد کاری کی۔
میاں افتخار نے کہا کہ دہشت گردی میں ملوث سہولت کاروں کو سزا دینی ہوگی، نیشنل ایکشن پلان کی پر عمل درآمد میں کون رکاوٹ ہے؟
یہ بھی پڑھیں:سیلز ٹیکس اور فیڈرل ایکسائز گوشوارے جمع کرانے کی مدت میں توسیع