(ارشاد قریشی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی نے کہا کہ سپہ سالار کی والدہ کی وفات کا سن کر افسوس ہوا، مائیں سب کی سانجھی ہوتی ہیں۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بڑا احتیاط کر رہا ہوں جب سے رہا ہوا ہوں، بانی پی ٹی آئی جن سے ملنا چاہتے ہیں ان کو ملنے نہیں دیا جا رہا، بانی جن سے نہیں ملنا چاہتے ان کی ملاقات کروائی جاتی ہے۔
اعظم سواتی نے کہا کہ مجھے اس بات سے غرض ہے بانی کو کس طرح جیل سے باہر نکالیں، کارکن موجودہ لیڈر شپ کی شکلوں سے نفرت کرتے ہیں، ایک ہی لیڈر ہے وہ ہے بانی پی ٹی آئی۔
انھوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے ہمیشہ قانون کی حکمرانی کی بات کی ہے، پی ٹی آئی کی لیڈر شپ کو ایسی حکمت عملی بنانی چاہئے کہ بانی کو باہر لایا جا سکے، مجھے نہیں معلوم میری بانی سے ملاقات کرانے میں کیا خدشہ ہے۔
ایک سوال کے جواب میں انھوں ںے کہا کہ آرمی چیف والدہ کی وفات کا سن کر افسوس ہوا مائیں سب کی سانجھی ہوتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں :پی ٹی آئی ہر طریقے سے دہشتگردی کو سپورٹ کر رہی ہے:میان افتخار حسین