اوکاڑہ: بیٹی نے شادی میں رکاوٹ بننے پر حافظ قرآن نابینا باپ کو فائرنگ کرکے قتل کردیا

کیپشن: باپ کے قتل میں ملوث بیٹی پولیس کی حراست میں
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App

(خرم شہزاد) بیٹی نے شادی میں رکاوٹ بننے پر حافظ قرآن نابینا باپ کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔
اوکاڑہ کے تھانہ صدر دیپالپور کی حدود میں نابینا حافظ قرآن کے قتل کا معمہ 72 گھنٹے میں حل کرلیا، باپ کے قتل میں بیٹی ملوث نکلی،پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ نے شادی میں رکاوٹ بننے پر فائرنگ کرکے باپ کو قتل کیا، ملزمہ نے اعتراف جرم کرلیا جبکہ آلہ قتل بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔
ڈی پی او راشد ہدایت کے مطابق پولیس نے جدید سائنٹیفک طریقے سے 72 گھنٹے میں ملزمہ کو ٹریس کیا، انہوں نے کہا کہ ٹھوس شہادت اور مربوط چالان مرتب کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی،ڈی پی او اوکاڑہ نے کہاکہ کسی کو ناحق قتل کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں : اسلام آباد میں2افراد کے قتل میں ملوث ملزم گرفتار