انتہائی اہمIPL میچ میں رکشہ ڈارئیور کا بیٹا چھا گیا،روہت شرما کی جگہ لے لی

Mar 25, 2025 | 21:07:PM

(ویب ڈیسک) انڈین پریمئیر  لیگ میں ممبئی انڈینز نے چنئی سپر کنگز کے خلاف میچ میں حیران کن فیصلہ کرتے ہوئے ایک انتہائی اہم میچ میں ممبئی نے کیرالہ کے نوجوان اسپنر وگنیش پوتھور کو آئی پی ایل میں ڈیبیو کرایا، جس نے سینئر سطح پر کوئی ڈومیسٹک میچ کھیلے بغیر آئی پی ایل میں ڈیبیو کیا۔ وگنیش پوتھور کے والد آٹو رکشہ چلاتے ہیں۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق کلائی اسپنر  وگنیش پوتھور کو اسٹار بلے باز روہت شرما کی جگہ ایک امپیکٹ سب کے طور پر لایا گیا۔ روہت بلے بازی میں کچھ نہیں کر پائے۔ اس کے بعد ان کی جگہ پوتھور کو گیند بازی میں لایا گیا۔ کیرالہ کے ملاپورم کے رہنے والے 23 سالہ پوتھور نے شاندار ڈیبیو کیا۔ انہوں نے اپنے پہلے آئی پی ایل میچ میں تین وکٹیں حاصل کیں۔ پوتھور نے سینئر سطح پر کوئی ڈومیسٹک میچ کھیلے بغیر آئی پی ایل میں ڈیبیو کیا۔وگنیش پوتھور کو ممبئی انڈینز کے قائم مقام کپتان سوریہ کمار یادو نے آٹھویں اوور میں گیند بازی کے لئے بلایا۔ تب ممبئی اپنے 155 رنز کا دفاع کر رہا تھا۔ بائیں ہاتھ کے اسپنر نے اپنے پہلے اوور میں چنئی سپر کنگز کے کپتان ریتوراج گائیکواڑ کو 53 رنز پر آؤٹ کیا۔ گائیکواڑ نے پوتھور کی گیند کو لانگ آف پر کھیلا جہاں فیلڈر پہلے سے موجود تھا۔ انہوں نے اپنے دوسرے اوور میں گوگلی سے شیوم دوبے کو چکمہ دیا اور ان کا کیچ تلک ورما نے پکڑا۔ اس کے بعد انہوں نے دیپک ہڈا کا وکٹ لیا، ہڈا نے بڑا شاٹ کھیلنے کی کوشش کی اور لانگ آن پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔ پوتھور نے اپنا تیسرا وکٹ ہڈا کے روپ میں لیا۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ وگنیش پوتھور کے والد آٹو ڈرائیور ہیں۔ یہ نوجوان اسپنر کیرالہ کے لیے انڈر 14 اور انڈر 19 کی سطح پر کھیل چکا ہے۔ اسکاوٹس کے دوران انہیں ممبئی انڈینز نے پہلی بار دیکھا۔ جب انہوں نے گزشتہ سال کیرالہ کرکٹ لیگ میں ایلیپی ریپلز کے لیے کھیلتے ہوئے تین میچوں میں دو وکٹیں حاصل کی تھیں۔ پوتھور نے تمل ناڈو پریمیئر لیگ میں بھی حصہ لیا۔ وگنیش کو نومبر 2024 میں آئی پی ایل میگا نیلامی میں ممبئی انڈینز نے سائن کیا تھا۔ وگنیش پتھور نے اپنے 4 اوورز میں 32 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔

یہ بھی پڑھیں:فخر زمان عید کے بعد بیٹنگ پریکٹس کا باقاعدہ آغاز کرینگے


 

مزیدخبریں